وادی اردن(ملت ٹائمزایجنسیاں)
فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کے علاقے میں ایک یہودی شرپسند نے 8 سالہ بچی اپنی گاڑی تلے روند ڈالی جس کے نتیجے میں بچی جام شہادت نوش کرگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی اردن کے شمال میں الحمرا چیک پوسٹ کے قریب بیت دجن میں فروش کے مقام پر یہودی آباد کار نے اپنی کار ایک بچی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔8 سالہ اسیل طارق ابو عون کو جنین کے جبع کے مقام پر واقع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو گاڑیوں تلے روندے جانے کے واقعات روز کا معمول ہیں۔