ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور میانمار کی حکمراں آنگ سان سوچی کی مشترکہ صفات

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں میانمار کے دورے پر ہیں،چین میں منعقد ہ برکس ممالک کی کانفرنس میں شرکت سے فارغ ہوکر وہ دوسری مرتبہ میانمار کیلئے روانہ ہوگئے ہیں،وزیر اعظم نریندر مودی اور آنگ سان سوچی کے درمیان بہت ساری چیزیں مشترک ہوسکتی ہیں تاہم دو سب سے اہم ہے جس کی جانب ملت ٹائمز اشارہ کررہاہے ۔
نریند ر مودی دنیا بھر میں مسلمانوں کے قاتل کی حیثیت سے مشہور ہیں اور 2002 کے فساد کے بعد وزیر اعظم بننے سے قبل تک امریکہ سمیت کئی سارے ممالک نے ان کی آمد پر پابندی لگاری رکھی تھی ،آنگ سان سوچی بھی دنیا میں مسلمانوں کے قاتل کی حیثیت سے مشہور ہیں ۔ ان دونوں کے درمیان دوسری اہم صفت یہ ہے کہ یہ دونوں مسلمانوں پر جاری مظالم کے تعلق سے پوچھے جانے والے سولات پر غصہ ہوجاتے ہیں۔نریندر مودی مشہور صحافی کرن تھاپڑ کے سوال پر آگ بگولا کے ساتھ لاجواب ہوگئے تھے ،تو اسی طرح میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی بھی 2013 میں بی بی سی ایک جرنلسٹ کے سوال پر آگ بگولاہوگئی تھیں ۔مزید تفصیل کیلئے ملاحظہ فرمائیں یہ رپوٹ
میانمار کی جمہوریت پسند رہنماءآنگ سان سوچی اس وقت غصہ میں آگئیں تھیں جب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک مسلمان میزبان نے انٹرویو کے دوران ان سے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کے حوالے سے سوال کیا۔ اکتوبر 2013 میں نشر ہونے والے مذکورہ انٹرویو کے موقع پر آنگ سان سوچی نے آف ایئر غصے میں بڑبڑاتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ میرا انٹرویو کوئی مسلمان لے گا۔

بی بی سی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو سنسر کرنے پر برمی ٹی وی چینل سے معاہدہ منسوخ کردیا
برطانوی ادارے دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جب میانمار کی نوبل انعام یافتہ خاتون سیاست دان آنگ سان سوچی پر پاکستانی نڑاد مسلمان میزبان مشعل حسین نے بی بی سی کے ایک انٹرویو کے دوران سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور انھیں آڑے ہاتھوں لیا۔ مشعل حسین نے مسلمانوں کی نسل کشی پر متعدد سوالات بھی کئے مگر امن کی پرچارکرنے والی لیڈر کو کچھ سوجھ نہیں رہا تھا کہ وہ سوالوں کے کیا جواب دے۔ اپنی معتبر شخصیت کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور رہنما آنگ سان سوچی اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور یہاں تک کہہ دیا کہ انھیں کسی نے بتایا کیوں نہیں کہ ان کا انٹرویو ایک مسلمان خاتون لے گی؟