اندورنئی دہلی(ملت ٹائمز)
مدھیہ پردیش کے علاقے میں ایک خاتون کا بچھڑا مرگیا جس پر گاﺅں او ر پنچایت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے جس عورت کا بچھڑا تھا اسی کو اس موت کیلئے مجرم ٹھہراتے ہوئے بھیک مانگنے کا فیصلہ سنادیااور کہاکہ یہ خاتون گائے کے بچے کو مارنے کی مجرم ہے ،اس کی تلافی کیلئے اسے سات دنوں تک بھیک مانگناہوگا اور اس کو اسی پیسے سے گنگااشنان کرناہوگا ۔
این ڈی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے بھینڈضلع کے ماتا دین پوار گاﺅں میں رہنے والی کملیش دیوی کے پاس ایک گائے ہے ،بچھڑا کے دودھ پینے کے بعد جب اس نے اسے الگ کرنا چاہاتو دھوکہ سے گردن میں رسی پھنس گئی اور بچھڑے کی موت ہوگئی ،جس کے بعد پوری پنچایت نے کملیش دیوی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسے گﺅنسل کی قاتل قراردیتے ہوئے اہم مجرم بنادیا اور یہ فیصلہ سنایاکہ وہ سات دنوں تک دوسرے گاﺅں میں جاکر بھیک مانگیں اور اس کے بعد جاکر گنگا اشنان کرے ،جب تک کملیش دیوی ایسا نہیں کرے گی گاﺅں میں اسے رہنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
جبکہ کملیش دیوی کا کہناہے کہ وہ گائے کو ماتا مانتی ہے اور بچھڑا کی موت میں اس کا کوئی قصور نہیں ہے ،اس کا تو نقصان ہواہے بچھڑا کی موت سے لیکن پنچایت میں کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔