مالیگاؤں میں بدھسٹ دہشت گردی کے خلاف تاریخی احتجاج، آنگ سان سوچی کا پتلا نذر آتش

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے، بھارتی حکومت میانمار پر دباؤ بنائے اور بھارت میں آباد روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرےورنہ انہیں مالیگاؤں بھیج دے ہم خرچ اٹھانے کو تیار ہیں:آصف شیخ
مالیگاؤں (زاہد شیخ/ملت ٹائمز)
تاریخی شہر مالیگاؤں میں آج جمعہ کو بعد نماز جمعہ مسلمان شہر نے شہیدوں کی یادگار واقع قدوائی روڈ پر میانمار حکومت اور بدھسٹ دہشت گردوں کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا یہاں عوام نے اسلام زندہ باد اور میانمار مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اس احتجاجی مظاہرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جرأت کو سلام بھی پیش کیا دریں اثناء یہاں مظاہرین نے بھارت حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ میں میانمار حکومت پر دباؤ بنائے تاکہ مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت ہوسکے انسانیت کے نام پر بنگلہ دیش حکومت بھی برمی مسلمانوں کو پناہ دیں اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرے. انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کی جانب سے کئے گئے اس پر امن مظاہرہ میں شہر مالیگاؤں کی ملی، دینی اور فلاحی تنظیموں نے اپنی شرکت درج کی یہاں سمیتی کے صدر و مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے پرانت آفیسر کو محضر نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حکومت میانمار کے مظلوم مسلمانوں کو پناہ دیں، انہیں بھارت سے نکالنے کو جو ارادہ سرکار نے ظاہر کیا ہے وہ واپس لے کیونکہ انسانیت کے نام پر ہر کسی کو اپنی جان مال و عزت کے ساتھ اپنی زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے اس لئے بھارتی حکومت مسلمانوں کے رہنے کا چھا انتظام کرے اور برما پر سفارتی و تجارتی دباؤ بنائے اگر ہندوستانی حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو مالیگاؤں کے مسلمانوں کو اجازت دے کہ وہ برما ریلیف فراہم کر سکیں.
اسی کے ساتھ آصف شیخ نے کہا کہ بھارتی حکومت اگر برمی مسلمانوں کے خرچ کو برداشت نہیں کر سکتی ہے تو دس ہزار برمی مسلمانوں کو مالیگاؤں میں پناہ دینے کا اجازت نامہ جاری کریں ہم مالیگاؤں میں انکی رہائش کا بہترین انتظام کرینگے اس موقع پر مالیگاؤں کے تمام ہی مکاتب فکر کے علماء کرام نے اپنے تاثرات پیش کئے اور مسلمانان ہند سے خصوصی دعا و تعاون کی درخواست کی ہے خیال رہ آج جمعہ کو مالیگاؤں میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں یوم دعا بھی منایا گیا اس احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں افراد نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی پیش کیا یہاں موجود پولس حکام کی نگرانی میں ڈی ایم اجئے مورے کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا
SHARE