آسٹن(ملت ٹائمزایجنسیان)
نائن الیون کی سولہویں برسی پر آج امریکہ میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیاہے ۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 7 افراد کو ہلاک کر دیاجبکہ جوابی کارروائی میں ملزم بھی مارا گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔





