نئی دہلی (ملت ٹائمزپریس ریلیز)
سوشل اینڈ ایجوکیشنل ریسرچ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اور اردو اکادمی دہلی کے تعاون سے نبی کریم ،قطب روڈ پر واقع کمیونٹی سینٹر میں” فروغ اردو کی صورت حال اور امکانات“ کے موضوع پر آج ایک سیمنار منعقدکیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی معروف اسلامی اسکالر اور رکن پارلی منٹ مولانا اسرار الحق قاسمی ، مہما ن ذی وقار سلکچھنا سنندی ، مہیش سنندی ، کونسلر رام نگر وارڈ اور ماہر اقبالیات اور دہلی یونیور سیٹی کے پروفیسر ایمریٹس پروفیسر عبد الحق سمیت سر کردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا اسرار الحق قاسمی نے اپنے افتتاحی اور صدارتی خطاب میں کہا کہ اردو ہندوستان کی عظمت اور فخر انسانیت کی زبان ہے ایسا نہیں کہ اردو کہیں باہر سے آئی ہے اردو ہندوستان میں ہی پیدا ہوئی ہے اور ہندوستان کی زبان ہے اس کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔ مسلمانوں کا دینی سرمایا اردو میں محفوظ ہے اس لئے اس دینی سرمایا کی حفاظت کے لئے اردو سیکھنا نہایت ضروری ہے ۔اردو کو زندہ رکھنے والے مدارس کے طلباءو اساتذہ بھی ہیں اردو کے ذریعے دینیات کی تعلیم دیجیئے ۔ اردو کو فروغ دینے کے لئے طلباءکو اردو تعلیم دینا ضروری ہے ۔اس موقع پر پروفیسر عبدالحق نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام گلی کوچوں میں طالب علموں اور تنظیموں کے ساتھ ہوتے رہنا چاہیئے، اس سے ادرو کی فصاحت اسلامیات کے ساتھ بچوں کی معقول تربیت ہوتی رہے جس میں ان کی شخصیت ، کردار ، گفتارروشن کر نے کی صورتیں پیدا ہو سکے ، اچھی زبان بولے اور لکھنے کی صلاحیت پید ہو ۔ دلوں میں اردو کی دوستی زندہ ہے ، دینا کی سب سے خوبصورت ، کار آمد اور موئثر زبان ہونے کی حیثیت اردو کو حاصل ہے ۔مقامی کونسلر مہیش سنندی نے کہا کہ رام نگر وارڈ کے اسکولوں میں اردو ٹیچروں کی تقر ری کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کریںگے ۔ سیمینار میں پرو وفیسرعبد الحق، مولانا و مفتی اسحاق حقی قاسمی ، مولانا غلام نبی قاسمی، حکیم عطاءالر حمن ، شکیل احمد رحمانی ، میم ۔ضاد فضلی ، ظفر انور ، بسمل عارفی ،محمد نوشاد عثمانی اور نقی احمد نے اپنے اپنے مقالات پیش کر کے فروغ اردو کی صورت حال پر اظہار خیال کیا ۔سیمینار میں مہتاب عالم ، برکت علی گھائل ، اسلام الدین، اعزاز صدیقی ، حافظ شکیل ، بھائی صغیر ، سلیم زیدی ، حاجی محمد بشیر ، محمد شمشاد گنوری ، محمد ارشاد گنوروی، شفیع الرحمان منا، مولوی حسانگنو روی ڈاکٹر عرفان ، پرینکا سرسہ سمیت درجنوں مقامی لوگوں نے شرکت کی اس سے قبل سیمینار کا آغاز محمد اکرام الحق کریمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہو ا، سیمینار کی نظامت نقی احمد موتی پوری نے انجا م دی ۔انقلاب انصاری نے مہمان خصوصی سمیت تمام مقالہ نگاروں ، مدعو شرکاءاور مقامی لوگوں کا سیمینا ر میں شرکت کے لئے اظہار تشکر کیا