انقرہ (ملت ٹائمز/ایجنسیاں)
ترک وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کیا جائے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ خطے میں قیام امن اور تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے تمام فلسطینی قوتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ ترکی فلسطینی قوتوں میں اتحاد کو خطے میں امن واستحکام کے حوالے سے اہم قرار دیتا ہے۔دوسری جانب ترک حکومت کے ترجمان ابراہیم قالن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں میں مصالحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلسطینی قومی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کی ذمہ داری عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے





