کوالالمپور(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ملائیشیامیں لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 11غیرملکی محنت کش جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے شمال مغربی حصے میں ایک تعمیراتی سائٹ پرپیش آیاجبکہ 3ورکرزکی جانیں بچ گئیں۔جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کاتعلق انڈونیشیا، بنگلہ دیش، میانماراورپاکستان سے تھا۔ جائے حادثہ پر49منزلہ عمارت تعمیرکی جارہی تھی،لینڈسلائیڈنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔





