ملت ٹائمز کی شاندار کاکردگی پر منظوم تاثرات:احمد علی برقی اعظمی

ملت ٹائمز کی شاندار کاکردگی پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

ناظرِ کوچہ و بازار ہے ملت ٹائمز
دیکھئے آپ کا اخبار ہے ملت ٹائمز

نام ہی سے ہے عیاں اس کے مقاصد کیا ہیں
سب کے دکھ درد کا اظہار ہے ملت ٹائمز

شمس تبریز کے ہے اس میں قلم کا جوہر
ان کی طرح سے بیدار ہے ملت ٹائمز

ہے یہ بیباک صحافت کے اصولوں کا نقیب
ہر ستمدیدہ کا غمخوار ہے ملت ٹائمز

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *