میسور ( پریس ریلیز)
ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے ریاستی نائب صدر صدر دیوانور پتننجیا کے ہاتھوں میسور ضلع میں کے آر نگر اسمبلی حلقہ کے کویمپو نگر میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( SDPI) کے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا اور کے آر اسمبلی حلقہ کے لیے انتخابات کے ذریعے نئے عہدیداران منتخب کئے گئے۔ کے آر اسمبلی حلقہ کے صدر کے طور پر آلور ملانہ ( M.A, B Ed) اور،نائب صدر شری کنٹیا( M.A, B Ed)جنرل سکریٹری چیتن ( M.A, B Ed)،سکریٹری محترمہ گوراماںاور خازن کے طور پر محترمہ شمع (LLB,LLM) منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر اسمبلی صدر کے طور پر منتخب آلور ملانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی کے تعلق سے کچھ فرقہ وارانہ ذہنیت کے لوگ یہ کہتے آرہے ہیں کہ یہ ایک مخصوص کمیونٹی کی پارٹی ہے وہ سراسر جھوٹا پروپگینڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈ ی پی آئی تمام طبقات کی نمائندگی کرنے والی سیاسی پارٹی ہے جس میں مجھے شامل ہونے میں فخر محسوس ہورہی ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں فرقہ وارانہ سیاست ہورہی ہے ایسے میں ایس ڈی پی آئی ہی ان فرقہ پرست سیاسی پارٹیوں کو مات دینے والی پارٹی ہے۔ اس موقع پر ریاستی نائب صدر دیوانور پتننجیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی دوسرے پارٹیوں کی طرح شخصیت پرستی کی سیاست ، خاندانی سیاست کرنے والی پارٹی نہیں ہے۔ ایس ڈی پی آئی میں مضبوط داخلی جمہوریت ہے اور دوسرے سیاسی پارٹیوں کی طرح مفاد پرستی اور سیاسی فوائد کی خاطر پر عوام کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی صرف کرناٹک تک محدود پارٹی نہیں ہے اور بلکہ ملک گیر سطح پر مضبوطی سے قدم جماچکی ہے اور مستقبل میں ایک مثبت اور متبادل سیاسی پارٹی اور عوامی سیاسی تحریک کے طور پر ایس ڈی پی آئی ابھرے گی۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کا اہم رول رہے گا۔ اس موقع پر ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن ابرار احمد اور دیگر کارکنان شریک رہے۔ کے آر نگر اسمبلی حلقہ کی خازن محترمہ شمع نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔