نیو یارک(16 نومبر۔ایجنسیاں)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے شام میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ایرانی ملیشیاﺅں سمیت تمام جنگجو گروپوں سے فوری طور پر ملک سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق شام میں ایرانی حمایت یافتہ کئی جنگجو گروپ برسرِ پیکار ہیں جن پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات بھی لگتے آئے ہیں۔ اس سلسلے میں جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں قرار داد پیش کی گئی جس میں شام میں 2011 کے بعد سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث گروپوں بالخصوص ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاو?ں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پرشام سے نکل جائیں۔
اقوام متحدہ کی قرارداد میں شام میں لڑنے والے تمام جنگجو گروپوں بالخصوص ایران کے’فیلق القدس‘ پاسداران انقلاب اور حزب اللہ ملیشیا کے فوری طور پرملک سے نکل جانے پر زوردیا گیا ہے۔