جے پور: (ملت ٹائمز )
ہندو انتہا پسندی کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اور مختلف عناوین سے غنڈہ گردی اور دہشتگردی گردی جیسی وردات کم نہیں ہورہی ہیں ۔حال میں پھر ایک ویڈیو کے ذریعہ ایک مسلم نوجوانوں کو لو جہاد کے نام زندہ جلادینے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔
ویڈیو میں شمبھو ناتھ راج گر کو یہ کہتے سنا جا رہا ہے کہ جو لو جہاد میں شامل ہوگا اس کا یہی حال کیا جائے گا۔ یہ خبر ایک ٹی وی چینل پر تفصیل سےچل رہی ہے۔
قومی آواز کی رپورٹ کے مطابق
راجستھان کے راج سمند علاقہ سے لو جہاد معاملے کی سنسنی خیز اور دل دہلادینے والی خبر آئی ہے۔ محمد بھٹہ شیخ نامی ایک شخص کو کچھ غنڈوں نے لو جہاد کے الزام میں زندہ جلا دیا۔ ان غنڈوں نے نہ صرف شیخ کو زندہ جلا یا بلکہ اس کا ویڈیو بھی بنایا۔ یہ پورا واقعہ راج نگر کے راج سمند علاقہ کی دیو ہیریٹیج روڈ پر پیش آیا۔پولس کو پہلے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کا آدھ جلا جسم ملا ہے۔ اعلی پولس حکام ایس پی منوج کمار، اے ایس پی منیش ترپاٹھی، ڈی ایس پی راجیندر سنگھ موقع پر پہنچے اور انہوں نے وہاں پر انتہائی خراب حالت میں ایک لاش کو دیکھا۔ اسی وقت ڈاگ اسکویڈ اور فورنسک جانچ کی ٹیم طلب کی گئیں۔ پولس نے واردات کی جگہ کے آس پاس کے لوگوں سے لاش کو شناخت کرنے کے لئے کہا تو پتہ لگا کہ جو شخص ویڈیو میں جل رہا ہے اس کا نام محمد بھٹہ شیخ ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
http://bit.ly/at_videos
کھیتی باڑی میں استعمال اوزار جو واردات قتل میں استعمال کئے گئے اور مرحوم کی بائیک اور چپل موقع واردات سے ملے ہیں۔ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ مٹی کا تیل چھڑک کر نوجوان کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ اسی دوران ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں شمبھو ناتھ راجگر نامی ایک شخص محمد بھٹہ شیخ کو پیٹتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ پہلے اس شخص کو کھیتی باڑی کے اوزار سے مارا گیا پھر اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر جلاد یا گیا۔ اس ویڈیو میں شمبھو ناتھ راج گر کو یہ کہتے سنا جا رہا ہے کہ جو لو جہاد میں شامل ہوگا اس کا یہی حال کیا جائے گا۔ یہ خبر ایک ٹی وی چینل پر تفصیل سےچل رہی ہے۔واضح رہے یہ پہلا معاملہ نہیں ہے ، راجستھان میں ماب لنچنگ اور لو جہاد کے معاملے مستقل بڑھ رہے ہیں اور حکومت ان سب معاملوں میں پوری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔