سیتا مڑھی ۔10دسمبر(شاداب عالم )
ضلع کے باجپٹی بلا ک کے با جپٹی پنچا یت میں مولا نا ابوالحسن ندوی ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتما م سیکڑوں بیوا و¿ں ،لاچا روں ،مجبوروں ،بیکسوں ،معذوروںکے درمیان ٹرسٹ کے چیرمین مشہور عالم دین اور درجنوں کتا بوں کے مصنف مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی کے ہا تھوںکمبل تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر بی ڈی او مکیش کما ر ، جا معہ فا طمہ للبنا ت کے نا ظم مولا نا ظفیر قاسمی ، جمیعة العلما ءسیتا مڑھی کے سکریٹری مولانا احسا ن اللہ شمس،مدرسہ اسلا میہ بکھری کے پرنسپل حا فظ رحمت اللہ ندوی ، محمد شوکت علی ارما ن، نظیر عالم عرف گلا ب ، سکریٹری محمد اسلا م پرویز، سرپرست سعید الزماں ، عبد البا ری ، سمیت درجنوں سما جی ،و اہم شخصیا ت مو جود تھیں ۔ کمبل پا نے وا لوں میں سلمیٰ خا تو ن ، حمیدہ خا تون ، محمد جا بر ،محمد شمشاد ، صدر النساء، شیو کما ری ، شیلا دیوی ، شمیم انصا ری ،نند کیشور پاسوان ، لکشمی ٹھا کر ، محمد ضمیر وغیرہ کے اسما ءشا مل ہیں ،یہ حضرا ت کمبل پا کر کا فی خوشی محسوس کر رہے تھے ،ان لو گو ں نے بتا یا کہ مولا نا بدیع الزما ں بلا تفریق مذہب و ملت ہر سال غریبوں ،یتیموں ،بیوا و¿ں کے درمیا ن کمبل تقسیم کر انہیں سردی میں را حت دے رہے ہیں یہ بڑی با ت ہے ۔ان حضرات نے ٹرسٹ کے خدما ت کو سرا ہا اور مزید ترقیات کی دعا ئیں دیں ۔مولا نا بدیع الزما ں نے بتا یا کہ اس ٹرسٹ کے ذریعہ اور بھی دیگر فلا حی و رفا ہی کا موں کو انجا م دیا جا تاہے ۔جیسے غریب بچیوںکی شا دی میں مدد، آتشزدگی متا ثرین کے درمیان راحتی اشیا ءکی تقسیم ، ما لی اعتبا ر سے کمزور بچے بچیوں کی تعلیم کے حصول میں مالی و کتا بی تعاون وغیرہ شا مل ہیں ۔