نئی دہلی: 17؍ دسمبر (ملت ٹائمز )
کانگریس کی قیادت راہل گاندھی کے ہاتھوں میں آنے کے بعد جوانوں میں خوشی کی لہر ہے اور اسے کانگریس کے بہتر مستقبل کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کانگریس یوتھ ضلع چاندنی چوک کے سکریٹری محمد چاند نے کہا کہ راہل گاندھی کو پارٹی کا صدر بنایا جانا ایک بہتر اور دور رس فیصلہ ہے۔ نوجوانوں کے جوش و جذبہ میں اضافہ ہوا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ کانگریس اب دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔
محمد چاند نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کو انڈین نیشنل کانگریس کا صدر بننے پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید وابستہ ہے کہ وہ کانگریس کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔





