کانگریس کے ساتھ بی جے پی کو بھی اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ، اپنے 84 گڑھ میں سے صرف 60 پر آگے چل رہی ہے بی جے پی :تجزیہ نگار

احمد آباد۔18دسمبر(ملت ٹائمز)
گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے ڈالے گئے ووٹوںکی گنتی جاری ہے ،بی جے پی 99 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ کانگریس 80 پر ہے ،اس دوران تجزیہ نگاروں کا مانناہے کہ گجرات میں 84 ایسی سیٹیں ہیں جو بی جے پی کا گڑھ مانی جاتی تھی اس میں سے صرف 60 پر بی جے پی آگے چل رہی ہے جبکہ وہ 15 سیٹیں جو کانگریس کا گڑھ مانی جاتی تھی ان تمام پر کانگریس آگے چل رہی ہے ۔