نوح ،میوات (ملت ٹائمز محمد سفیان سیف)
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ یروشلم کو اسرائیل کہ راجدھانی قراردینے کے خلاف جمعیة اہل حدیث ہریانہ اور جمعیة علماءہند اور کی طرف سے تقریباً 850 مختلف ہندوستانی شہروں میں سخت احتجاج درج کراکر امریکی فیصلہ کی سخت مذمت کی گئی۔
بڑکلی چوک پر عظیم الشان احتجاج :جمعیة علماءضلع گوڑ گانواں نوح پلول فریدآباد کے زیر اہتمام مفتی سلیم احمد قاسمی جنرل سیکرٹری جمیعت علماءضلع گوڑ گانواں نوح پلول فریدآباد کی صدارت میں حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سیکرٹری جمیعت علماءہند کے حکم پر بڑکلی چوک پر امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مسجد اقصی کے تحفظ اور فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا ہزاروں کی تعداد میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مفتی سلیم احمد قاسمی نے کہا کہ مسجد اقصی امت مسلمہ کے لیے جان و مال سے بھی زیادہ عزیز ہے اس لیے کہ مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ انہوں نے مسجد اقصی اور شہر القدس کی اہمیت و معنویت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ستر سال پہلے 1948میں فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کے نام پر جو نام نہاد ریاست قائم ہوئی اور اس کے بعد اہل فلسطین پر جو ظلم و ستم ڈھایا گیا جس کا سلسلہ اسرائیلی ظالم فوج کے ذریعے تا حال جاری ہے وہ انسانیت کے نام پر ایک بد نما داغ ہے ہم حکومت ہند سے صاف صاف الفاظ میں مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مبہم طور پر نہیں بلکہ وضاحت کے ساتھ امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرے۔ اس کے علاوہ علاقے کی سرکردہ شخصیات چوہدری آفتاب احمد، ممن خان انجینئر ،چوہدری نسیم احمد، امن احمد، اختر کاٹپوری ،چوہدری جاوید، بھائی عالم وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا اخیر میں مفتی سلیم احمد قاسمی کی رقت آمیز دعا پر پرامن احتجاج کا اختتام ہوا۔
جمعیة اہل حدیث ہریانہ کی سخت مذمت:ادھر صوبائی جمعیة اہل حدیث ہریانہ نے ٹرمپ کے فیصلے کوجابرانہ اور بدترین فیصلہ بتایا ۔صوبائی جمعیة اہل حدیث ہریانہ کے امیر ڈاکٹر عیسی انیس نے ٹرمپ کے فیصلے پر سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ناظم جمعیة مولانا عبد الرحمن سلفی نے جمعہ کی نماز کے بعد قضیہ فلسطین پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔فلسطین اور بیت المقدس کے مسلمانوں سے گہرے رشتے کو بیان کرتے ہوئے حکومت ہند سے مزید کھل انسانیت کے حق میں موقف رکھنے کی اپیل کی ۔
پونہانہ میں سونپا گیا SDMکو میمو رنڈم : آج مولانا محمد یحییٰ کریمی صدر جمعیةعلماءہریانہ پنجاب ہماچل پردیش و چندی گڑھ- نے امریکی فیصلہ کو شر انگیز اور عدل و انصاف کا خون قرار دیتے ہوئے اسے بین الااقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔مولانا کریمی صاحب نے حکومت ہند کے فلسطین اور یروشلم کے تئیں موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند ہمیشہ سے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی نظر آئی ہے اور حکومت ہند کل کی اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں ٹرمپ کی تجویز کے خلاف ووٹ کرکے اپنے موقف کے اوپر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے اور اس ہم سے بیحد خوش ہیں۔پنہانہ میں جمعیہ علماءکے دیگر ذمہ داران حضرات کے ساتھ صدر صاحب نے اس احتجاج کی قیادت کی۔ اور آخر میں ایک وفد کے ساتھ ایس ڈی ایم پنہانہ کو میمورنڈم دیا۔مولانا نے میوات کے قصبہ پنہانہ میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس کا مسئلہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین سے وابستہ ہے۔ اور ظالم و جابر اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے حقوق کو جس طرح پامال کررہی ہے اور عالمی برداری کی اس پر خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔
اور پنہانہ میں احتجاج کرنے والے لوگ ترنگے اور جمعیة علماءہند کے جھنڈے کو اٹھائے ہوئے بڑے پرجوش نظر آئے اور جمعیہ علماءہند زندہ باد، امریکہ مردہ باد، اور فلسطین موافق اور اسرائیلی مخالف بلند آواز نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
آپ کو بتا دیں کہ ٹرمپ کے انسانیت سوز فیصلے کے بعد دنیا بھر میں احتجاجات ہو رہے ہیں ۔یہ مسئلہ صرف فلسطینی یا ہندوستانی مسلمانوں کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، اور کل گزشتہ اقوامِ متحدہ کی ووٹنگ میں 119 ممالک نے امریکہ کی تجویز کے خلاف ووٹ ڈالتے ہوئے امن و انصاف کا علم کو جھکنے نہیں دیاہے۔میوات کے علاوہ ہریانہ پنجاب اور ہماچل پردیش کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوا۔ پنچکولہ اور چندی گڑھ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں مالیر کوٹلہ اور سنگرور اور ہماچل پردیش میں نالاگڈھ اور منڈی، جبکہ ہریانہ میں یمنانگر نگر، نارائن گڈھ، کرنال، پانی پت، گوڑگانواں نوح، نگینہ، فیروزپور جھرکہ، بڈیڈ، ہتھین، پلول تاوڑو اور پونہانہ اور گوڑگانوا ن میں منعقد ہوا۔