مظفر نگر۔7اپریل(ملت ٹائمز)
مدرسہ دارالقرات حسنیہ نگلہ راعی چرتہاول مظفر نگر یوپی کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس مین ملک کے مایہ ناز علماءمشائخ قراءدانشوران قوم وملت و ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور عظمت قرآن پاک پر بیش قیمتی بیانات کئے گئے ،صدارت، حضرت قاری ابوالحسن صاحب اعظمی رکن مجلس رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ، وسابق صدر القرا دارالعلوم دیوبندنے کی، نظامت کا فریضہ مفتی بلال قاسمی نگلہ راعی ناظم تعلیمات مدرسہ ہذانے بحسن وخوبی انجام دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے الشیخ عابد حسین الندوی الشیخ ساجد الندوی، مفسر قرآن مولانا سالم اشرف القاسمی دیوبند، مولانا ارشاد عقابی عرف امانت اللہ ثانی سہارنپور، مولانا عالم صاحب بڈہانہ، حافظ فرقان اسعدی نائب صدر جمعیت علمائ مغربی یوپی، مولانا سلیم قاسمی شاعر اسلام عبد الکلام صاحب، مفتی سہیل قاسمی، قاری فیصل قاسمی، قاری شعیب قاسمی مولانا احسان قاسمی مولانا موسی قاسمی ناظم جامعہ الہدایہ نگلہ راعی حاجی فیاض پردہان حاجی نفیس پردہان حاجی ارشد پردہان حاجی لیاقت پردہان چودہری عبد الغفار چیرمین جلال آباد، محمد احمد میمبر ساجد میمبر نیتاجی معراج چودہری منیر، قاری وسیم مولانا بلال نواب قاسمی ،قاری آباد ،مولانا عاصم امام جامع مسجد نگلہ قاری عاشق الہی حافظ جاوید صحافی، الحاج ڈاکٹر عبد الحکیم خان صاحب دہلی صدر مدرسہ ، حاجی محمود دہلی، چودہری افتخار دہلی ماسٹر اکرام دہلی ، مولانا بلال بجرولوی مفتی وسیم ندوی حاجی ذیشان نانوتہ عبد الرحمن نانوتہ حاجی زندہ وغیر ہ موجود تھے ۔جلسے میں 25 حفاظ کرام کی المقری ابوالحسن الاعظمی، ودیگر مشائخ کے ہاتھوں دستار بندی عمل میں آئی ۔سپاسنامہ قاری شہزاد مہتمم مدرسہ نے پیش کیا ۔ قاری شہزاد مہتمم قاری نوشاد قاری دلشاد قاسمی مفتی بلال قاسمی قاری شاہنواز قاری اشفاق صاحب وغیرہ نے جلسے کو کامیاب بنانے میں خصوصی رول ادا کیا ۔قبل ازیں مولانا قاری محمد ارشاد غازی آبادی استاذ دارالعلوم دیوبندکی تلاوت سے جلسے کا آغاز ہوا۔