مولانا محمد سالم قاسمی سخت علیل۔ دعا صحت کی اپیل

دیوبند۔7/اپریل (ملت ٹائمز ) خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب مدظلہ العالی (صدرمہتمم دارالعلوم وقف دیوبندونائب صدرآل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ) گزشتہ چند دنوں سے سخت علیل چل رہے ہیں اور آج صبح ڈاکٹرکےمشورے سے دیوبند کے ایک پرائیوٹ ہاسپٹل میں ڈاکٹر ڈی کے جین کے یہاں ICU میں علاج کیلےداخل کرایاگیاہے ملت ٹائمز کو یہ اطلاع صحافی شہنواز بدر قاسمی کے وہاٹس ایپ گروپ تازہ ترین خبریں سے ملی ہے۔ دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا نوشاد نوری اور خادم خاص مولانا شاہد قاسمی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
قارئین سے گزارش کی جاتی ہے کہ مولانا محمد سالم قاسمی صاحب کیلئے دعا صحت کا اہتمام کریں۔