مدرسہ دارالعلوم محمدیہ مہوں میں تکمیل قرآن کے موقع پر تقریب
نگینہ ،میوات (محمد سفیان سیف )
قرآن کریم اس جہاں میں وہ نعمت بے بہا ہے کہ سارا جہاںآسمان و زمین اور ان میں پیدا ہونے والی مخلوقات اس کا بدل نہیں بن سکتی انسان کی سب سے بڑی سعادت اور خوش نصیبی قرآن کریم میں اشتغال اور اس کا علم حاصل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا مفتی سلیم احمد قاسمی ساکرس جنرل سیکرٹری جمیعت علماءضلع گوڑ گانواں نے دارالعلوم محمدیہ مہوں کے ایک طالب علم حافظ محمد یحی بن مولانا محمد حسن بانی و مہتمم مدرسہ دارالعلوم محمدیہ کی تکمیل حفظ قرآن کریم کے موقع پرکی گئی تقریب میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ قرآن کریم کو صحت لفظی کے ساتھ پڑھے اور اپنی اولاد کو پڑھا نے کی کوشش کرے جس قدر ممکن ہو سکے اس کے معانی اور احکام کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی فکر میں لگا رہے۔
معروف نوجوان عالم دین مولانا محمد حسن بانی و مہتمم مدرسہ دارالعلوم محمدیہ مہوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین جس طرح اپنی اولاد کی دنیوی پرورش اور ان کے دنیوی آرام و راحت کا انتظام کرتے ہیں اسی طرح بلکہ اس سے زیادہ ان پر لازم ہے کہ اولاد کی نظری عملی اور اخلاقی تربیت کی فکر کریں اولاد کے ساتھ سچی محبت اور اصلی خیر خواہی یہ ہی ہے استاذ الاساتذہ حضرت حافظ و قاری عبد اللہ مہوں نے درجہ حفظ سے فارغ ہونے والے ہونہار طالب علم محمد یحی کا آخری سبق سماعت فرما کر موصوف کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دعاووں سے نوازا۔
پروقار مجلس میں موجود مفتی سلیم احمد قاسمی جنرل سیکرٹری جمیعت علماءضلع گوڑ گانواں،مولانا محمد حسن بانی و مہتمم مدرسہ ھذا،قاری عبد اللہ حافظ شاہد،حافظ خورشید حافظ قاسم حاجی عبدل وغیرہ کے اسماءقابل ذکر ہیں۔