نئی دہلی(ملت ٹائمز)
P2P نیوز کی ٹیم نے جامعہ نگر میں خلیل اللہ مسجد کے سامنے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے ریلیف کیمپ لگایا ہے جس کے ذریعہ کالندی کنج میں آباد ان روہنگیا مسلمانوں کی وہ مدد کرنے چاہتے ہیں جن کے مکانات گذشتہ دنوں جل کر خاکستر ہوگئے تھے ۔
پی ٹو پی نیوز کے ایڈیٹر محمد انظر آفاق نے یہاں رہنے والوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس کیمپ میں آکر روہنگیا کیلئے کچھ تعاون کریں یابراہ براست کالندی کنج جائیں جہاں روہنگیاں کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبو رہیں کیوں کہ گذشتہ دنوں آگ لگنے سے روہنگیا کے ساٹھ سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور 255 لوگ براہ راست اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں دہلی کے کالندی کنج میں بھیانک آگ لگنے روہنگیا مسلمانوں کے60 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں،255 لوگ براہ راست متاثر ہیں اور ان کے پاس بدن پر پہنے ہوئے کپڑا کے علاوہ کچھ بھی نہیں بچا ہے ۔
اس بارے میں مزید تفصیل کیلئے محمد انظر آفاق سے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کیا جاسکتاہے ۔8877995305