نئی دہلی(ملت ٹائمز)
مدارس نے ہندوستان میں علم کی شمع روشن کی ہے ،اگر یہ مدارس قائم نہیں ہوتے تو آج ہندوستان کی تصویر بھی اندلس جیسی ہوتی ،انہیں انہیں چھوٹے مدارس کی وجہ سے ہندوستان میں مذہبی علوم کوفروغ ملاہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا اسرار الحق قاسمی نے گزشتہ شب اوکھلاکی مشہور درس گاہ مرکز التعلیمی الاسلامی کے جلسہ دستار بندی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مرکزالتعلیمی الاسلامی جامعہ نگر اوکھلا کے کے زیر اہتمام گذشتہ جلسہ دستار بندی اور تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیاجس میں یہاں حفظ مکمل کرنے والے سات طلبہ کی دستار بندی عمل میں آئی ۔اجلاس میں جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد رفیق قاسمی ۔جمیعة علماءدہلی کے جنرل سکریٹری مفتی عبد الرزاق مظاہری ۔ملت ٹائمز کے ایڈیٹر مفتی شمس تبریز قاسمی وغیرہ نے خطاب کیا ۔اخیر میں مدرسہ کے مہتمم مولانا نسیم احمد مظاہری نے تمام شرکاءاور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔جبکہ مولانا شمیم اختر قاسمی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔اس موقع پر مولانا فیروز اختر قاسمی ۔مولانا حبیب اللہ ہاشمی ۔شاہد انور سمیت متعدد علماءودانشوران موجودتھے ۔