محنت کشوں کی خوشحالی کا مطلب ترکی کی خوشحالی :طیب اردگان

(انقرہ) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے یکم مئی یومِ محنت کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم مزدوروں کے حق حقوق کی حفاظت کے لئے متوقع مخلصانہ کاروائیوں کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔
پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے ترقی کرنے، پھلنے پھولنے اور خوشحال ہونے سے جو ایڈڈ ویلیو سامنے آئے گی اس سے ہماری ملت کا ہر فرد استفادہ کرے گا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ مزدوروں کے حق حقوق کے تحفظ کے لئے جو مخلصانہ کوششیں کی جائیں گی ہم ان کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے مزدور اور محنت کش بھائیوں کے ساتھ آخر تک شانہ بہ شانہ چلنا جاری رکھیں گے۔ مزدور اور محنت کش کی خوشحالی کا مطلب ترکی کی خوشحالی ہے۔(بشکریہ ٹی آر ٹی اردو)