فرح فیض کو فوراً گرفتار کیا جائے، مردوں پر حملہ کرنے والی عورتیں ہماری ترجمان نہیں ہوسکتیں : عارفہ حیدر خان

نئی دہلی:  (ملت ٹائمز)  فرح فیض جیسی عورتیں ہماری ترجمان نہیں ہوسکتی ہیں اور نہ ہی ایسی عورتیں عورتوں کے مسائل حل کرسکتی ہیں،مردوں پر تھپڑ چلانی والی عورتیں سماج او ر معاشرہ کیلئے کلنک ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن محترمہ عارفہ حیدر خان نے کیا ۔انہوں نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ٹی وی چینل کے لائیو شو میں سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ فرح فیض کی حرکت سے ہندوستان کی عورتوں کا سر شرم سے جھک گیا ہے ،اس نے ایک مولانا پر حملہ کرکے جو حرکت کی ہے اس کی ہندوستانی سماج میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور کوئی بھی عورت ایسی خاتون کی حرکت کو برداشت نہیں کرسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فرح فیض جیسی عورتیں سماج اور معاشرہ کیلئے کلنک ہے جو ہمارے علماءاور مولانا پر طمانچہ رسید کرتی ہیں ،ان کی قدر نہیں کرتی ہیں ۔یہ عورتوں اسلام اور مسلمانوں کی رسوائی کا سبب ہیں ،ایسی عورتوں کبھی بھی مسلم عورتوں کی نمائندہ نہیں ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ زی ہندوستان کے پروگرام میں فرح فیض نے مفی اعجاز ارشد قاسمی پر تھپر مارکر جو حرکت کی ہے وہ افسوسناک اور باعث شرم ہے ۔

عارفہ حیدر خان نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے جو کچھ بھی کیا وہ ان کا فطر ی ردعمل تھا ،ان کی جگہ کوئی اور مرد ہوتا تو وہ یہی کرتا،میں مفی اعجاز ارشدقاسمی کے ساتھ ہوں اور انتظامیہ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ فرح فیض کے خلاف کاروائی کرے کیوں کہ اصل جرم اسی کا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ کل زی ہندوستان کے لائیو شو میں بحث کے دوران ایڈوکیٹ فرح فیض نے مفتی اعجاز ارشد قاسمی پر حملہ کردیاتھا ،ردعمل میں مفتی اعجاز ارشدقاسمی نے بھی تھپر لگایا اور پھر فرح فیض نے خود کو مظلوم ٹھہراتے ہوئے 100 نمبر پر فون کردیا جس کے بعد مفتی اعجاز ارشدقاسمی کو پولس تحویل میں لے گیا ۔اس وقت وہ عدالتی تحویل میں ہے ۔ان کے وکیل کے مطابق 19 جولائی کو نوئیڈا کی سورج پور عدالت میں ان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ہوگی ۔