آل کلکتہ مسابقہ¿ حفظ و تجوید میںدارالعلوم اسراریہ کے طلبہ نے حاصل کی نمایاں کامیابی ،پہلی اور تیسری پوزیشن پر قبضہ

کولکاتہ(ایم این این )
دارالعلوم حمیدیہ تلجلہ روڈپارک سرکس میں آل کولکاتہ مسابقہ¿ حفظ و تجوید کاانعقاد کیاگیاجس میں شہر بھر سے کثیر تعدادمیں مدارس کے طلباءنے شرکت کی۔اس موقع پر دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کے طلباءنے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول اور سوم پوزیشن حاصل کی۔ امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکو ادارے کی جانب سے گراں قدر انعامات سے نوازاگیا۔دارالعلوم اسراریہ کے طالب علم اطہر ضیاءبن امام مولانا مظہرکمرہٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد راقب الدین بن راشدجمال مٹیابرج نے سوم پوزیشن حاصل کی اور دوم پوزیشن دارالعلوم حمیدیہ کے طالب علم محمدعثمان ابن محمد شفیق نے حاصل کی۔قابل ذکرہے کہ اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کی عمر نوسال ہے ،جنہوںنے محض سات مہینوں میں ۱۲پارہ حفظ قرآن مکمل کرلیاہے،جبکہ سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم نے محض بارہ سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کیاہے۔واضح رہے کہ دونوں طلباءنے نورانی قاعدہ وناظرہ قرآن بھی اسی مدرسہ میںمکمل کیا ہے۔مسابقہ میں حکم کے فرائض مالتی پوردارالعلوم کے شیخ الحدیث مفتی عرفان ،مولانارفیق اور قاری زبیر اور مفتی خلیل کوثرنے انجام دیے جبکہ مسابقے کا انعقاد مولاناندیم ندوی کے زیر اہتمام عمل میں آیا ۔پوزیشن حاصل کرنے والے ان طلباءکو امام عیدین مولانا قاری فضل الرحمن کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیااور انہوں نے ان کے لئے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کی دعائیں کیں۔ اس موقع پر اپنی قلبی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے روپن اسٹریٹ خلیفہ مسجد کے مولاناعبدالسبحان ندوی نے کہاکہ دارالعلوم اسراریہ کے طالب علم نے مسابقہ میں عمدہ یادداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سوالات کا درست جواب دیا اور اول وسوم پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارہ دارالعلوم اسراریہ واہل خانہ کانام روشن کیاہے جویقیناً خوش آیندہے۔انہوں نے پوزیشن حاصل کر نے والے طلباءسمیت مدرسہ کے سرپرست وتعلیمی بیداری تحریک کے روح رواں مولانا اسرارالحق قاسمی ایم پی، نگراں انجینئروقار احمد خان، مہتمم مولانانوشیراحمد،قاری عبدالقادر بھاگلپوی اور مولانا قاری شاہ نواز و دیگر اساتذہ کو بھی مبارکباد دی ہے جن کی مخلصانہ محنتوں کی بدولت مدرسہ کے طلباءنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ مہتمم مولانانوشیراحمد نے ان تمام معاونین و مخلصین کا شکریہ اداکیا جوہمیشہ اس مدرسہ کا تعاون کرتے ہیں اور اپنی خصوصی توجہات سے نوازتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس مدرسہ کے طلباءنے کل ہنداور آل بنگال سطح کے مسابقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے مدرسہ،اساتذہ اور اپنے والدین کانام روشن کیاہے۔ اس موقع پر مٹیابرج شاہی اصطبل کے امام مولاناانوارالحق ،ٹیپوسلطان مسجد کے امام مولاناثاقب انور ،تیلنی پاڑہ جامع مسجد کے امام مفتی ابوشحمہ ،کاشی پورجامع مسجد کے امام ڈاکٹر واجد علی خان اورگھانس پٹی مسجد دھرمتلہ کے امام مولاناریحان نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کو مبارکبادپیش کی۔

SHARE