فیض آباد کانام اب ہوگاایودھیا ۔ دیوالی پر شدت پسند بھگتو ں کو یوگی آدتیہ ناتھ کا تحفہ

نام ہمیں اپنی روایات سے جوڑتا ہے اس لئے الہ آباد کا نام ہم نے پریاگ راج رکھا:یوگي آدتنہ ناتھ
فیض آباد (ایم این این )
الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھنے کے بعد یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج فیض باد کا نام بھی بدل کر ایودھیا رکھنے کا اعلان کردیاہے کہ اب فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا ہوگا۔ ایودھیا ایک قصبہ ہے جو فیض آباد ضلع میں آتا ہے لیکن یوگی نے اعلان کیا ہے کہ پورے ضلع کو ہی اب ایودھیا نام سے جانا جائے گا۔یوگی آدیہ ناتھ نے کہا، ”ایودھیا ہماری آن، بان، اور شان کی علامت ہے۔ ایودھیا کی پہچان بھگوان رام سے ہے۔ آج سے ضلع (فیض آباد) کا نام بھی ایودھیا ہوگا۔“
یوگی نے دیوالی سے ایک روز قبل ایک تقریب کے دوران فیض آباد ضلع کا نام بدلنے کا اعلان کیا۔ یوگی نے کہا کہ ایودھیا کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کر سکتا ہے۔اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے نام تبدیل کرنے پر صفائی بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا ”نام کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ اس ملک میں سب سے زیادہ نام رام سے جڑتے ہیں۔ دلت سماج میں سب سے زیادہ نام کوئی جڑا ہے تو رام جڑا ہے۔“انہوں نے مزید کہا، ”نام ہمیں اپنی روایات سے جوڑتا ہے اس لئے الہ آباد کا نام ہم نے پریاگ راج رکھا۔“
وہیں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جس طرح سے یہ حکومت ایک کے بعد ایک اداروں کے نام تبدیل کرنے میں مشغول ہیں اسے دیکھتے ہوئے لوگ اب اس بات سے خائف ہیں کہ کہیں حکومت ان کے نام بدلنا شروع نہ کر دے۔دیوالی کے مبارک موقع پر اپنے آبائی گاو¿ں سیفئی پہنچے یادو نے ایک خصوصی ملاقات میں یواین آئی کو بتایا کہ ان کے سامنے کئی لوگوں نے اس بات کی شکایت کی ہے کہ جس ڈھنگ سے ریاست کی یوگی حکومت ایک کے بعد ایک اداروں کے نام بدلنے میں مشغول ہے۔ لوگوں کو ڈر ستانے لگا ہے کہ یوگی حکومت ان کے بھی نام بدل سکتی ہے، لوگوں کی یہ باتیں سن کر وہ خود بھی حیرت زدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت نے حال ہی میں ایک تاریخی اہمیت کے حامل الہ آباد شہر کے علاوہ لکھنو¿ میں بنائے گئے اکانا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدلے جانے کے بعد سے لوگوں کی جانب سے اس طرح کے سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں، الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کیا گیا، تولکھنو¿ میں بنائے گئے اکانا انٹرنیشنل اسٹیڈیم کا نام بدل کر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ یہی سب دیکھ کر لوگ ایسا بول رہے ہیں۔ کہیں یوگی حکومت لوگوں کے نام ہی تبدیل کرنا نہ شروع کر دے۔

SHARE