تازہ اپڈیٹ کیلئے یہ صفحہ ریفریش کرتے رہیں
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
پانچ ریاستوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج آنے شرو ع ہوگئے ہیں جہاں کانگریس سب سے آگے چل رہی ہے ۔آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جس کے بعد راجستھان ،مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ ، تلنگانہ اور میزروم میں کانگریس بی جے پی اور دیگر حریف پارٹیوں سے آگے چل رہی ہے ۔
راجستھان میں کانگریس سب سے زیادہ آگے ہے اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی کانگریس قابل ذکر نمبر کے ساتھ آگے ہے ۔تلنگانہ اور میزروم میں ایک د وسیٹ کا فرق ہے ۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس 75 سیٹوں پر آگے ہے بی جے پی 62 سیٹوں پر آگے ہے ۔
راجستھان میں کانگریس 78 سیٹوں پر آگے ہے ۔ بی جے پی 55 سیٹوں پر آگے ہے ۔
چھتیس گڑھ میں کانگریس 37 سیٹوں پر آگے ہے ۔بی جے پی 30 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے ۔
تلنگانہ میں ٹی آر ایس ایس 37 سیٹوں پر آگے ہے ۔کانگریس 30 پر اور مجلس اتحاد المسلمین 7 پر آگے ہے ۔
میزروم میں کانگریس 9 سیٹوں پر آگے ہے اور ایم این ایف 11 سیٹوں پر