جیتنے والے تمام امیدواروں کا تعلق سراج الدین قریشی کے پینل سے ہے ۔صرف قمر احمد ان کے پینل میں شامل نہیں تھے ۔عارف محمد خان کے گروپ سے ایک بھی امیدوار جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سراج الدین قریشی مسلسل چوتھی مرتبہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکا انتخاب میں جیتنے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں صدر کے دوسرے امیدوار عارف محمد خان کو بدترین شکست کا سامناکرناپڑاہے ۔ حالیہ الیکشن میں سراج الدین قریشی کے ساتھ ایک کے امیدوار کے علاوہ ان کے پورے پینل نے بھی جیت حاصل کی ہے ۔اور اس طرح سراج الدین قریشی مسلسل چوتھی مرتبہ سینٹر کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
6جنوری کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرانتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے جس کی گنتی 7 جنوری کو شدیدہنگامہ کے بعد شام پانچ بجے شروع ہوئی ۔ دیر رات تک صرف 1300 ووٹوں کی گنتی پوری ہوسکی جس کی وجہ سے آج 8جنوری کو بھی ووٹوں کی گنتی عمل اور تقربیادو بجے سراج الدین قریشی اور دیگر امیدوارورں کی جیت کا اعلان ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق کل سینٹر کے 3200 سے زائد ممبران میں صرف 2041 نے اپنی حق رائی دہی کا استعمال کیا ۔ 2014 ووٹوں میں سے سراج الدین قریشی کو 1339 ووٹ ملے جبکہ عارف محمد خان کو صرف 702 ووٹ ملے ۔ نائب صدر کے پانچ امیدوار تھے جس میں ایس ایم خان نے 1036 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی دوسرے نمبر ایچ آر سہیل خان رہے جنہیں کل 365 ووٹ ملے ۔
بورڈ آف ٹرسٹیز کے امیدواروں میں ابرار احمد ۔ ابوذر خان ۔ احمد رضا ۔ جمشید زیدی ۔ شرافت اللہ خان۔شمیم احمد ۔ قمر احمد نے جیت حاصل کی ہے جبکہ ایگزیکیٹو کمیٹی کیلئے بدر الدین خان ۔ شہانہ بیگم۔ سکندر حیات اور بہار برقی کو جیت ملی ہے ۔ تمام عہدوں کیلئے کل 38 امیدوار میدان میں تھے ۔خاص بات یہ ہے کہ جیتنے والے تمام امیدواروں کا تعلق سراج الدین قریشی کے پینل سے ہے ۔صرف قمر احمد ان کے پینل میں شامل نہیں تھے ۔عارف محمد خان کے گروپ سے ایک بھی امیدوار جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔
سراج الدین قریشی کی اس تاریخی جیت پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے رکن ڈاکٹر مفتی اعجاز ارشدقاسمی ۔ محترمہ شبیہ آصف۔ گلفام قریشی ۔صفیہ امین۔ملت ٹائمز کے بانی ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی سمیت متعدد شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔