نئی دہلی(پریس ریلیز)
سیمانچل جن وکاس پریشد کے قومی صدر مولانا منہاج احمد قاسمی کی قیادت میں پریشد کے وفد نے منڈولی جےل انتظامیہ سے ملاقات کی اور جےل انتظامیہ کے سامنے اےسے مسلم قےدیوں کے مسائل ، ان کے لےے دینی و اردو کی تعلیم سمےت کمپیوٹرایجوکےشن کا انتظام کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لےے کئی تجاویز پےش کیں، سیمانچل جن وکاس پریشد کے صدر نے کہا کہ اگر جےل انتظامیہ اجازت دے تو سیمانچل جن وکاس پریشدکی جانب سے مسلم قےدیوں کے لےے جےل احاطہ میں ہی اردو، قرآن کی تعلیم کے لےے اساتذہ کا انتظام کیا جائے نیز آئندہ مئی ماہ سے شروع ہونے جا رہے رمضان ماہ کے لےے ضروری اشیاءجےسے سحر و افظار کے اوقات اور نماز پڑھانے کے لےے امام کا انتظام کیا جائے،جےل افسر راکےش پانڈے ،کمد رنجن ،دیپک اور ویلفےئر افسر دانش نے سیمانچل جن وکاس پریشد کے ذریعہ پےش کئے گئے تمام تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کی، سیمانچل جن وکاس پریشد کے وفد نے کہا کہ جمعیة علما ہند کے اشتراک سے اےسے قےدیوں کو رہائی کا انتظام کیا جاسکتا ہے جو رقم کی کمی کے سبب ابھی تک جےل میں مقےد ہیں۔ وفد مےں شامل جمعیة علماءہندکے رکن مولانا غیور قاسمی نے جےل سپرنڈنٹ سے جمعیة کے ذریعہ ملی فلاح مےں کئے جارہے تاریخی کاموں کا تفصیل وار تذکرہ کیا ۔ وفد مےں مولانا اعجاز احمد رزاقی ، این اے کریمی ، سید عمر کے علاوہ دیگر شامل تھے۔