اسلام میں خواتین کو مکمل حقوق حاصل ،مغرب کی طرف سے پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کا ہمیں آگے بڑھ کر ازالہ کرنا ہوگا

نئی دہلی (ایم این این )
مدرسہ جامعتہ الہند ،سینک وہار، موہن گارڈن میں عالمی یوم خواتین کے موقعہ پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم خواتین کے تعلیمی، سماجی، و سیاسی، کارناموں پر مقررین نے تفصیلی گفتگو کی خصوصی خطاب حافظہ زینب صدیقہ اور محترمہ غزالہ صدیقہ نے کیا جبکہ مہمانے خصوصی محترمہ افسانہ سرور فاطمی نے مدرسہ کے سبہی طالبہ کو تحفہ کے طور پر، لنچ بکس اور دیگر تعلیمی کٹس دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ سر پرستی حضرت مولانا مصطفی القاسمی میتمم جامعتہ الہند نے کی، نظم و نسق قاری اصغر ہندی صدر مدرس مدرسہ جامعتہ الہند کے ہاتھوں میں تہا جسے حسن و خوبی کے ساتھ انجام دیا، اپنے خصوصی خطاب میں حافظہ زینب صدیقہ نے کہا کی یہ ایسا موقع ہے جس سے دنیا کو اسلام میں عورتوں کے تعلق سے جو غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اس کا ازالہ آگے آکر کرنا ہوگا اور ہمیں بتانا ہوگا کہ اسلام میں عورتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور مسلم خواتین تمام شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ دعا کے ساتھ پروگرام کو ختم کیا گیا۔

SHARE