نئی دہلی: (ملت ٹائمز) معروف دانشور اور سیاسی وملی رہنما جناب احمد اشفاق کریم راجیہ سبھا ایم پی و بانی کٹیہار میڈیکل کالج کی اہلیہ نزہت نسرین کا آج علی الصبح دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ جنازہ کی نماز کل دس بجے حج بھون کے احاطہ میں دن میں ادا کی جائے گی اور تدفین ایئر پورٹ قبرستان میں ہوگی۔ مرحومہ ادھر کافی دنوں سے بیمار تھیں اور زیر علاج تھیں، عمر پچپپن سال کے قریب تھی، نیک اور با اخلاق خاتوں تھیں، دینی، ملی اور دوسرے کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتیں۔
ان کے انتقال پر ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ہم ڈاکٹر صاحب کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے داکٹر عبدالقادر شمس سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سہارا نے اسے اپنا ذاتی خسارہ بتاتے ہوئے شدید دکھ کا اظہار کیا.
ان کے انتقال پر سنی وقف بورڈ کے چئر مین الحاج محمد ارشاد اللہ نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کے اہل خوانہ سے میرے خاندانی مراسم رہے ہیں،مرحومہ شریف اور با حیا خاتون تھیں، اللہ تعالی نے دینی اور ملی شعور عطا فرمایا تھا۔محکمہ اقلتی فلاح کے پر نسپل سکریٹری عام سبحانی، محکمہ کا بینہ سکریٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری اور راجبھاشا اردو و ہندی کے ڈائرکٹر امتیاز احمد کریمی نے مرحومہ کے انتقال پر اہل خوانہ سے اظہارتعزیت کی اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خوانہ کے ساتھ ہیں ، مرحومہ جس طرح کارخیر میں اگے بڑھ کر حصہ لیتی تھیں خدا انہیں اس کے عوض میں جنت میں داخل کرے گا۔ نورالسلام ندوی نے بھی ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ، انہوں نے تمام حضرات سے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

Leave a Reply