امریکہ نے وینزیلا کی چار تیل کمپنیوں پر پابندی لگادی

واشنگٹن 13 اپریل ( آئی این ایس انڈیا)
امریکہ نے وینزویلا اور کیوبا پر دباو¿ بنانے کے لئے دونوں ممالک کی چار تیل کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔امریکہ کے وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا”وینزویلا کے آئل فیلڈ میں کام کرنے والی چار کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ جن میں سے کچھ کے ذریعے وینزویلا سے کیوبا تک تیل پہنچایا جاتا تھا“۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو کی حمایت کر رہا ہے اور اسی کے تحت وہ وینزویلا حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور سفارتی دباو¿ کی پالیسی اپنا رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے 23 جنوری کو گوائیڈو کو وینزویلا کے’عبوری صدر‘ کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

SHARE