مغربی بنگال: سی پی ایم امیدوار محمد سلیم کی گاڑی پر شرپسندوں کا حملہ، معمولی طور پر زخمی

مغربی بنگال کے رائے گنج میں ترنمول کانگریس کارکنان کے ہنگامے کے درمیان اب سی پی ایم امیدوار محمد سلیم کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلام پور علاقے میں محمد سلیم کی کار پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا اور پتھراؤ بھی ہوا۔ اس حملہ میں کار کا شیشہ ٹوٹ گیا اور محمد سلیم معمولی طور پر زخمی بھی ہو گئے۔ اس سلسلے میں محمد سلیم نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے غنڈے تھے جن کے ہاتھوں میں اسلحے بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق جب محمد سلیم پر حملہ ہوا تو اس وقت اور نہ ہی اس کے بعد کوئی پولس اہلکار ان کی مدد کے لیے سامنے آیا۔