شیوہر سے عظیم اتحاد کے راجد امیدوار سید فیصل علی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

موتیہاری: ( فضل المبین ) ضلع کا ہیڈکوارٹر موتیہاری میں آج پرچہ نامزدگی کو لے کر خوب گہما گہمی رہی ۔ ایک طرف لیڈران کے گاڑیوں کی لمبی قطار نے عام عوام کو پریشان کیا تو وہیں دوسری طرف لیڈران اپنے حامیوں کے ساتھ کثیر تعداد میں پہنچ کر اپنی طاقت دکھائی۔ آج شیوہر سے عظیم اتحاد کے راجد امیدوار سید فیصل علی نے اپنا پرچہ نامزدگی ڈی ایم رمن کمار کے پاس داخل کیا۔
پرچہ نامزدگی کے بعد سید فیصل علی اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ ہوم گارڈ میدان پہنچے. جہاں منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جیتتے ہیں تو سب سے پہلا کام دو سال کے اندر پھلوریا گھاٹ اور بلوا گھاٹ کی تعمیر کراؤں گا، انہوں نے این ڈی اے امیدوار رما دیوی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ : پچھلے دس سالوں کے اندر جس طرح سے انہوں نے لوگوں گمراہ کیا ہے یقینا یہ صحیح وقت ہے انہیں سبق سکھانے کا اور مجھے امید ہی نہیں یقین ہے کہ اس بار راما دیوی کو یہاں کی عوام ان کے کارناموں کی سزا دے گی . وہیں راجد کے ریاستی صدر رام چندر پور وے  نے کہا کہ : .جمہوریت اور آئین بچانے لئے عظیم اتحاد کے امیدوار کو فتح یابی سے دوچار کریں.ملک کے اندر ایسی فضا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے اقلیتی طبقہ کے اندر خوف کا ماحول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لالو پرشاد یادو ہمیشہ غریبوں کی آواز بلند کرتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے لیکن ان کے بیٹے ان کے سچے صرف سپہ سالار کے شکل میں کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سید فیصل علی کو کثیر ووٹوں سے جیتا کر انہیں پارلیامنٹ بھیجنے کا کام کریں. وہیں سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری نے نے کہا کہ: عظیم اتحادکی ضرورت  اس لئے آن پڑی کہ مودی جی ایکتیس فیصد ووٹ لے کر اترا رہے ہیں جسے عظیم اتحاد کے لیڈروں نے سمجھ لیا اور عظیم اتحاد کی تشکیل ہوئی.پانچ برسوں میں مودی جہ نے جملا بازی کی.نہ کالا دھن آیا اور نہ بے روز گاروً کو روزگار ملا بلکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی لگاکر غریب و متوسطہ کاروباریوں کی کمر توڑ دی.کوئی بتائے گا کہ نوٹ بندی سے کیا ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہوا ہے.جموریت خطرے میں ہے جب ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے چار جج نے انصاف کی مانگ کرنے لگے.اس کی سرکار میں بہت سارے لوگ روپیے لے کر فرار ہوگئے۔
موقع پر موجود لالو فیملی کے بہت قریبی ایم ایم اے بھولا یادو نے کہا کہ : یہ انتخاب وزیراعظم بننے یا بنانے کا نہیں ہے بلکہ ملک کو بچانے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا قانون کو بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے آئینی اداروں پر حملے ہو رہے ہیں ایسی صورت میں مرکز اور ریاست کے این ڈی اے حکومت سے ملک کو نجات دلانے کی ضرورت ہے . ادھر غلطی سے ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے کی وجہ سے پہنچے کانگریس کے بہار ریاستی انچارج و آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سیکریٹری شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ: پچھلے پانچ سال کے دوران اس نے آئین پر حملہ کیا ہے، ملک کو کمزور کیا ہے، میڈیا کے پروپیگنڈے کے ذریعے عام عوام کی آواز دبائی ہے اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔ وہیں ساتھ میں آئے کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا نے کہا کہ : پچھلے دنوں جس طرح سے لوگوں کو گمراہ کر ا نہیں تکلیف دی گئی ہے اس کا بدلہ لینے کا صحیح وقت آگیا ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم ایک ہو کر ملک کے امن و سلامتی کے لیے عظیم اتحاد کو کامیاب بنائیں اور ایک مضبوط ہندوستان کا حصہ بنیں۔
واضح ہو کہ اس اچانک لینڈنگ کے وجہ سے دونوں لیڈران پر ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے ۔
ادھر موتیہاری لوک سبھا سے عظیم اتحاد کے امیدوار آکاش پرساد سنگھ نے بھی اپنے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ موقع پر نرکٹیا ایم ایل اے ڈاکٹر شمیم احمد ،ڈھاکہ ایم ایل اے فیصل رحمٰن ،ہرسدھی ایم ایل اے راجندر رام ، سابق ایم ایل اے لکشمی یادو ،، سابق ایم ایل اے اجیت جھا ،، سابق ایم ایل اے شیو جی رائے ،  بجرنگی نارائن ٹھاکر ، بچا یادو ، بٹو یادو ،سیتامڑھی کے صدر شفیع احمد صاحب ، ببلو دیو ، سابق ایم ایل اے ہریشنکر یادو ، کلاوتی دیوی ،سابق ایم ایل اے راما شنکر یادو،کانگریس ضلع صدر شیلیندرشکلا،راجد ضلع صدر سریش یادو ، ضلع یوتھ صدر حامد رضا راجو ،شمس تبریز ،جاوید اختر منٹو ، معین اختر ، کانگریس شیوہر ظلع یوتھ صدر محمد اسد ،سوربھ کمار بٹو یادو ، منی لال یادو ، منی بھوشن سریواستو ، نور عالم خان محمد ارمان ، سید اصدر علی ، فضل علی سمیت  ہزاروں لوگ موجود تھے۔