لکھنو: بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے ایک ووٹر نے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے پر دل گرفتہ ہو کر اپنی سیاہی لگی انگلی کاٹ لی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش کے رہائشی پون کمار نے اپنے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ اس نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ ڈال کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کے بعد سے مجھے چین نہیں آرہا ہے اس لیے احساس جرم کے بوجھ کے باعث اپنی وہ انگلی کاٹ لی ہے جس پر ووٹ دینے کے بعد سیاہی لگائی جاتی ہے۔
پون کمار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک علاقائی سیاسی جماعت کو ووٹ دینا چاہتا تھا مگر ووٹنگ مشین میں بہت سے انتخابی نشان دیکھ کر پریشان ہو گیا اور غلطی سے ہاتھی کے بجائے پھول والے بٹن کو دبا دیا۔ ہاتھی علاقائی جماعت کا انتخابی نشان تھا جب کہ پھول بی جے پی کا نشان ہے۔
A youth in Abdullapur Hulaspur village in UP's Bulandshahr severed his own finger for accidently voting BJP instead of BSP. pic.twitter.com/zXq9LwOOH3
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) April 18, 2019
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی ووٹرز نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کھل کیا ہے، اس علاقے میں ہندو کے نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے ووٹرز آباد ہیں جو بی جے پی کی نفرت آمیز پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف اقدامات سے سخت نالاں ہیں اور مودی کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں۔