ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متعلق ملیشیا نے ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہندوستان کا مطالبہ

میڈیا ٹرائل اور الزامات کے بعد ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے۔
کولالامپور (ایم این این )
ملیشا نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان کا مطالبہ مسترد کردیاہے جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیاگیاتھا ۔ایک تقریب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ہندوستان سے بے دخلی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مآثیر محمد نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کوہندوستان کے حوالے نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر کو ہندوستان میں اپنے خلاف شفاف مقدمہ چلنے کی امید نہیں ہے۔
واضح رہے کہ معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پر دہشت گرد انہ سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزامات ہیں۔حکومت نے ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کر ر رکھاہے ۔
میڈیا ٹرائل اور الزامات کے بعد ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے۔