جودھپور13جون ( آئی این ایس انڈیا )
راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر میں بدھ دیر رات ایک پریمی جوڑے نے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کر گولی مار خود کشی کر لی۔ اس سے پہلے دونوں ٹیلے پر بیٹھ کر دیسی پستول کے ساتھ تصویر لی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے سامنے اپنی اپنی کنپٹی پر گولی مار لی۔ صبح دونوں کی لاشیں ایک ساتھ دیکھ گاو¿ں میں سنسنی پھیل گئی اور موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ پولیس کے مطابق باڑ میر کے لیلسر گاو¿ں کے رہنے والے ایک نوجوان جوڑے میں عشق کی گرم بازاری چل رہی تھی ۔ دونوں کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے۔ بدھ کی شام دونوں اپنے گھروں سے نکلے اور گاو¿ں کی سرحد پر ویران علاقے میں بیٹھ گئے۔ دونوں نے وہاں بیٹھ کر دیسی پستول کے ساتھ تصویر کھینچ کر دوستوں کو بھیجی۔ اس کے بعد ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی اپنی کنپٹی پر گولی مار لی، دونوں کی موقع پر موت ہو گئی۔ دونوں کے ہاتھ میں پستول برآمد کی گئی۔ موقع پر بیئر کی کچھ بوتلیں بھی پڑی تھی۔ صبح کسی دیہی باشندہ نے دونوں کی لاشیں دیکھی۔ نوجوان کی شناخت گاو¿ں کے ہی شنکر جاٹ اور لڑکی کی شناخت پنوں کے طور پر ہوئی ہے۔






