ضمنی راجیہ سبھاالیکشن کا اعلان، بہار، اڑیسہ اورگجرات میں 5 جولائی کو ہوگی ووٹنگ

Parliament session will start from 15th Dec. 2017. Express photo by Renuka Puri

نئی دہلی، 15 جون ( آئی این ایس انڈیا )
الیکشن کمیشن نے بہار، اڑیسہ اور گجرات میں خالی چھ سیٹوں پر الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ جولائی کو تینوں ریاستوں میں انتخابات کروائے جائیں گے۔ ان تینوں ریاستوں کو ملاکر چھ سیٹوں پر انتخاب ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ان تینوں ریاستوں میں کل 6 نشستیں خالی ہوئی تھیں۔بہار میں روی شنکر پرساد کی سیٹ خالی ہوئی ہے۔ وہ پٹنہ صاحب سے سیٹ جیت کر لوک سبھا پہنچے ہیں۔روی شنکر پرساد نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے امیدوار شتروگھن سنہا کو شکست دی۔وہیں گجرات سے امت شاہ اور اسمرتی ایرانی کی سیٹیں خالی ہوئی ہیں۔ امت شاہ گاندھی نگر تو اسمرتی ایرانی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہونچی ہیں۔