وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اسٹرائیک میں شامل جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان ریاستی سیکرٹریٹ میں میٹنگ ہوئی ۔ جونیئر ڈاکٹروں نے میڈیکل کالج اور ہسپتال میں انہیں ہو رہی دقتوں سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔مغربی بنگال کے صحت سیکرٹری، وزیر مملکت چندرما بھٹاچاریہ اور ریاست کے افسر، 31 جونیئر ڈاکٹرس نے ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ کی۔
کولکاتہ 17جون ( آئی این ایس انڈیا )
مغربی بنگال میں مظاہرہ کر رہے ڈاکٹروں نے آج وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔ جہاں انہیں نئے تحفظاتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اسٹرائیک میں شامل جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان ریاستی سیکرٹریٹ میں میٹنگ ہوئی ۔ جونیئر ڈاکٹروں نے میڈیکل کالج اور ہسپتال میں انہیں ہو رہی دقتوں سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔مغربی بنگال کے صحت سیکرٹری، وزیر مملکت چندرما بھٹاچاریہ اور ریاست کے افسر، 31 جونیئر ڈاکٹرس نے ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ کی۔اجلاس کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ڈاکٹرس کو ہسپتالوں میں سیکورٹی کا بھروسہ دیا، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سیکورٹی نظام بڑھایا جائے ۔ سی ایم نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسی بھی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ صرف دو علاقائی نیوز چینلز کو ریاست سیکرٹریٹ میں بنرجی اور جونیئر ڈاکٹروں کے درمیان ہوئی میٹنگ کے کوریج کی اجازت دی گئی۔جونیئر ڈاکٹروں کے جوائنٹ فورم نے کہا، کام کرتے ہوئے ہمیں ڈر لگتا ہے، اےن آر ایس کے ڈاکٹروں سے مارپیٹ کرنے والوں کو ایسی سزا دی جائے جو دوسروں کے لئے مثالی ہوں ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ہم نے کافی اقدامات ہیں، اےن آر اےس ہسپتال میں ہوئے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی نے جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات میں ان کی تجویز کے مطابق مغربی بنگال کے تمام ہسپتالوں میں شکایت کے تصفیہ کے لیے یونٹس کے قیام کی ہدایت دی ہے ۔






