کانپور(پریس ریلیز)
اسلام کے تئیں لوگوں کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کی مستشرقین واسلام دشمن طاقتوں نے پوری دنیا میں اپنی مہم چلا رکھی ہے۔ اپنی مہم میں وہ انگریزی زبان وجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے ذریعہ پھیلائے جارہے شکوک وشبہات کو دور کرنا بے حد ضروری اور وقت کا تقاضہ ہے اس لئے فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب، کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی تعلیم اورجدیدعلوم سے آراستہ کر نے کے لئے حق ایجو کیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعے دوسالہ ڈپلومہ اِن انگلش لنگویج اینڈ لٹریچر کورس چلایا جارہا ہے۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے ادارہ حق ایجوکیشن کے چیئرمین مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے دیتے ہوئے بتایاجو فضلاء ادارہ میں اس سال داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ داخلہ فارم حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کانپور میں 22شوال المکرم 1440ھ صبح 10بجے سے عصر تک حاصل کر لیں اور فارم جمع کرنے کے بعد22 شوال کی رات تک تشریف لے آئیں۔ مولانا نے بتایا جو حضرات دیوبند میں ہیں وہ اتحاد بک ڈپو نزد دارالعلوم دیوبنداور مکتبہ فدائے ملت، اعظمی منزل نزد دارالعلوم وقف دیوبند سے 19شوال المکرم تک داخلہ فارم حاصل کر لیں۔ مولانا نے بتایا کہ ادارہ حق ایجوکیشن میں داخلہ کیلئے 20شوال مطابق 24جون بروز جمعرات کو مدنی مسجد دیوبند میں تحریری امتحان ہوگا، تحریری امتحان میں کامیاب طلباء کا 21شوال مطابق 25جون بروز منگل کواسی مقام پر تقریری امتحان ہوگا۔ اسی طرح 23شوال المکرم مطابق 27جون بروز جمعرات صبح 8بجے سے جمعیۃ بلڈنگ کانپور میں تحریری و تقریری امتحانات ہوں گے۔ مولانا اسامہ نے بتایا کہ امتحان میں شرکت کیلئے کسی معتبر ادرہ سے باضابطہ فارغ ہونا لازمی ہے اور شرعی وضع قطع خصوصاً ازار لحیہ اور بال اسلامی ضع قطع کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ حق ایجو کیشن میں داخلہ کیلئے محض امتحان میں کامیاب ہونا کافی نہیں رہے گا بلکہ تقابل کے بعد ہی داخلہ ہوگا۔






