مظفرپور: جھارکھنڈ میں تبریز کے قتل کا معاملہ زور پکڑتا جارہا ہے اسی سلسلے میں بدھ کو پورے ملک کے 50 سے زائد شہروں میں نوجوان ایکٹوسٹوں کے زریعہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا مظفرپور میں بھی ایک بڑی ریلی پکی سرائے سے کلکٹریٹ تک نکالی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ کے ریاستی صدر محبوب ندوی نے کہاکہ فاشزم آج ملک میں کینسر کی طرح پھیل کر کھلی غنڈہ گردی پر اتر چکی ہے اور آئین ہند کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے ایسے وقت میں ضرورت ہیکہ سبھی سیکولر تنظیمیں اور افراد متحد ہوکر فاشزم سے مضبوط مقابلہ کیلئے اتر جائیں۔
کیمپس فرنٹ کے اسٹوڈنٹ ایکٹوسٹ سیف الرحمان نے کہاکہ سنگھی غنڈوں کا لنچنگ کا واحد مقصد تمام طبقات خاص کر مسلمانوں کو ڈراکر اپنے گھٹیے مقصد کی راہ آسان کرنا ہے اس لئے ہمیں ڈرنا نہی ہے بلکہ اپنے بازوؤں و حوصلوں کو مضبوط کر جسمانی و قانونی ہر سطح پر مضبوطی سے انکا مقابلہ کرنا ہے اور صاف کہاکہ چاہے جتنا دبایا جائے ہم اس وقت تک لڑتے رہینگے جبتک کہ نفرت کی سیاست کا وجود ختم نہی ہوجاتا ہے
المومنین فاونڈیشن کے چیئرمین شرف الدین قاسمی نے کہاکہ ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ سماج کے طبقات کے بیچ پیدا ہوئی نفرت کی دیوار کو توڑنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے بھی محنت کرنی ہوگی، وہیں بھیم آرمی بہار کے ریاستی صدر چندن پاسوان نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمان اور دلت آج ایک ہی طرح کی سیاست کے ظلم کا شکار ہے ایسے وقت میں ہمیں اپنے اصل دشمن کو پہان کر اتحاد کے ساتھ جنگ کیلئے آگے ہونا ہوگا، بام سیف لیڈر معراج خان نے کہاکہ اگر آپ لڑنا نہی سیکھینگے تو آج ایک ایک لاشیں اٹھارہے ہیں تو کل اجتماعی لاشیں اٹھانی ہونگی اس لئے نکل پڑئے اس سے پہلے کہ فاشزم آپکے دروازے پر آجائے۔
انکے علاوہ اس موقع پر یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ کے ریاستی صدر جاوید قیصر صاحب شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مظفرپور کے میڈیا انچارج افتخار عالم جن ادھیکار پارٹی کے یووا نیتا ارشدرحمان متھلا اسٹوڈینٹس یونین کے نیتا محمد داؤد اور سبو صاحب نے بھی اپنی بات رکھی ریلی میں سینکڑوں کے تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply