سبرامنیم سوامی کے خلاف ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرائے گی یوتھ کانگریس

نئی دہلی، 10جولائی(آئی این ایس انڈیا)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کے خلاف یوتھ کانگریس ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرائے گی۔یوتھ کانگریس نے اپنے تمام ضلعی صدور کو خط لکھ کر یہ ہدایت دی ہے۔اس کی شروعات بدھ سے کر دی گئی۔بتا دیں کہ سبرامنیم سوامی نے راہل گاندھی پر ذاتی تبصرہ کیا تھا، جس سے یوتھ کانگریس ناراض ہے۔سابقہ مودی حکومت میں وزارت داخلہ نے راہل گاندھی کوبرطانوی شہریت کیس میں نوٹس جاری کیا تھا۔بی جے پی کے ایم پی سبرامنیم سوامی نے کہا تھا کہ راہل برطانوی شہری ہیں۔اس کے بعد وزارت نے انہیں نصف ماہ کے اندر اندر اپنی شہریت واضح کرنے کے لئے کہا تھا۔