بہار میں بھی مولانا کی تنظیم ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے اور متاثرین تک امداد پہونچانے کا سلسلہ جاری ہے
گوہاٹی پٹنہ (ملت ٹائمز)
آسام اور بہار میں سیلاب سے شدید تباہی اور برباد ی ہوئی ہے ۔ دونوں صوبوں کے تقریبا 30 لاکھ سے زائد عوام اس سے متاثرہیں ۔ آسام کا ڈھبری لوک سبھا حلقہ ، بارپیٹا اور بہار میں سیتامڑھی ضلع اور ارریا ضلع سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں جہاں سینکڑوں لوگوں کے مکانات منہدم ہوگئے ہیں ۔ انا ج ضائع ہوگیا ہے ۔علاوہ ازیں دونوں صوبوں میں اب تک 60 سے زائد افراد کی موت بھی ہوچکی ہے ۔
معروف عالم دین اور اے آئی یو ڈی ایف کے صدر مولانا بدرالدین اجمل کی ہدایت پر ان کی تنظیم مرکز المعارف ۔ اجمل فاﺅنڈیشن اور جمعیت علماءآسام بہار اور آسا م میں سیلاب متاثرین کے درمیان امداد تقسیم کرنے اور انہیں ریلیف پہونچانے میں مسلسل مصروف ہیں ۔ علاوہ ازیں مولانا خود بھی موقع بہ موقع سیلاب متاثرین کے درمیان جارہے ہیں او رحالات کا جائزہ لے رہیں ۔گذشتہ کل مولانا دہلی سے براہ راست ڈھبری میں سیلاب متاثرین کے درمیان پہونچے حالات کا جائزہ لیا اور اہل ثروت حضرات سے متاثرین کی امداد کیلئے اپیل بھی کی ۔
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10211638919607194&set=a.1691365182623&type=3&theater
بہار میں بھی مولانا کی تنظیم ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے اور متاثرین تک امداد پہونچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران بہار کے معروف عالم دین مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بھی عوام کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں اور انہوں نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کریں ۔






