سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات کا جائزہ لینے پہونچی امارت شرعیہ کی ٹیم 




 مدھوبنی: ( نمائندہ) مدھوبنی کے بسفی بلاک کے تقریبا ۱۰ پنچایت کے ۵۵ سے ۶۰ گاؤں اِس وقت زیرآب ہیں۔ شیبول، رتھوس، درجولیہ، دملہ، جانی پور، منیرآباد، بیلبھنڈہ، برداہا، بلہا، اُسوتھو، عشورہ، بینگرہ، اور اسی طرح درجنوں گاؤں پہونچ کر پریشان حال لوگوں سے امارت شرعیہ کے وفد نے لوگوں سے ملاقات کیا اور ان کی مزاج پرسی کیا، ان کے اس دکھ درد کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہم کھڑے ہیں۔

مصیبت اور پریشانی میں مسلمانوں کو ہمیشہ اللہ پر بھروسہ کرنا چاہئے، اور صبرو شکر کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔ حضرت امیرشریعت دامت برکاتہم اور ذمہ داراں امارت شرعیہ کے اس پیغام کو لوگوں کے سامنے وفد نے رکھا، اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے لوگوں کے درمیان عبوری راحت کے طور پر ستو، چورا، چینی، چائے پتی اور بسکٹ کی ایک تھیلی پیش کی گئی۔ وفد میں قاضی شریعت دارالقضاء دملہ، بلاک صدر مولانا فہیم قاسمی بلاک سکریٹری امتیاز احمد، جیلانی، ہیرو ایجنسی بانکا کے ڈائرکٹرعنبر جیلانی، جسیم احمد آلے پرسونی، حاجی عقیل احمد، اور ذاکرحسین چپریا، اس وفد کے حصہ رہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *