کولکاتا (ایم این این )
مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر اور ترجمان ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان نے آج وزیربرائے لیبر وروزگا ر سنتوش گنگوار سے ملاقات کی اور مغربی بنگال میں ریلوے اور چینی میل کے ملازمین کے ساتھ ہورہے مظالم کا مسئلہ اٹھایا ۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے نازیہ الہی خان نے کہاکہ مغربی بنگال میں ملازمین کے ساتھ مسلسل زیادتی ہورہی ہے لیکن ٹی ایم سی حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ پولس بھی ریاستی کے اشارے پر کاروائی نہیں کررہی ہے اس لئے ہم وزیر سے ملاقات کرکے پورا مسئلہ اٹھا یا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر موصوف یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد ہی اس مسئلے پر توجہ دیں گے اور مزدوروں کے مسائل حل کریں گے ۔






