ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے وفدکی اناؤ متاثر ہ کے اہل خانہ سے ملاقات

لکھنو(ملت ٹائمز)
اناؤ ریپ کیس متاثرہ کے اہل خانہ سے آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ایک وفد نیکے جی ایم سی ہاسپیٹل لکھنوء میں ملاقات کی اور متاثرہ کی خیریت دریافت کی اورانھیں تسلی دی۔
پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس کی قیادت میں وفد نے متاثرہ کی ماں سے بات چیت کر کے حالات کا جائزہ لیا اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔متاثرہ کے اہل خانہ نے حکومت اتر پردیش کے ظالمانہ رویہ کی تفصیلات بتائی جس سے ریاست کی لا اینڈ آرڈر کی خطرناک صورت حال کا اندازہ ہوتا ہے۔ قومی صدر نے اس مسئلے پر ضروری اقدامات اور ممکنہ مدد کا وعدہ کیا اور کہا کہ ویلفیر پارٹی سے آپ جب چاہے کسی بھی معاملہ بات کرسکتی ہیں۔
وفد میں جماعت اسلامی ہند، اتر پردیش مشرق کے اامیر حلقہ ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی، سابق سیکریٹری ویلفیئر پارٹی محمد خالد کے علاو ویلفیئر پارٹی لکھنو کے ضلع صدر حبیب احمد بھی شامل تھے۔