سری نگر (ملت ٹائمز)
جمو ںو کشمیر میں صورت حال مزید پراسرار ہوچکی ہے۔ کشمیر کے بڑے سیاسی رہنما جن میں سابق وزرا اعلی عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی شامل ہیں ان کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ کے ٹویٹ سے بھی یہی ظاہر ہو رہا ہے۔
عوام میں اب یہ تشویش ہے کہ جموں و کشمیر میں اچانک حالات ایسے کیوں ہو رہے ہیں۔ ادھر خبر ہے کہ ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں اور اسکول و کالج جانے پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔اس سے قبل امرناتھ یاتریوں ۔سیاحوں اور مزدوروں کو واپس جانے کا حکم دیاجاچکاہے ۔






