نئی دہلی (ملت ٹائمز)
جموں و کشمیر نو تشکیل بل راجیہ سبھا میں آج پیش کیا گیا جس پر ووٹنگ کرائی گئی۔ ووٹنگ کے دوران اس وقت تھوڑی سی پریشانی ہوئی جب الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں خرابی پیدا ہو گئی۔ اس کے بعد ووٹنگ پرچی کے ذریعہ کرایا گیا۔ ووٹنگ کا نتیجہ جب آیا تو 125 ووٹ جموں و کشمیر کے نو تشکیل کے حق میں پڑے جب کہ 61 ووٹ اس کے خلاف پڑے۔ اس طرح جموں و کشمیر نو تشکیل بل بہ آسانی راجیہ سبھا سے پاس ہو گیا۔
نوتشکیل جموں وکشمیر بل پر ٹی آر ایس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے بھی بی جے پی کا ساتھ دیا حالاں کہ جنتادل یونائٹیڈ نے خود کو اس سے الگ رکھا ۔






