آرٹیکل 370 ہٹانے اور ریاست کی تشکیل نو پر مبنی بل لوک سبھا سے بھی منظور

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
پارلیمان نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ سے متعلق آرٹیکل 370 کے اکثر التزامات کو ختم کرنے کی قرارداد کو منظوری دے دی۔ راجیہ سبھا میں اس قرارداد کو پیر کے روز ہی منظوری مل گئی تھی۔ آج لوک سبھا سے بھی اسے منظوری دے دی گئی۔
لوک سبھا میں 370 کے بیشتر التزامات کو ختم کرنے کی قرارداد کو 72 کے مقابلہ 351 ووٹوں سے منظوری حاصل ہوئی۔ ایک رکن نے ووٹوں کی تقسیم میں حصہ نہیں لیا۔ وہیں لوک سبھا میں جموں و کشمیر تشکیل نو بل 2019 کو 70 کے مقابلہ 370 ووٹوں سے منظوری ملی۔