کشن گنج: (ایم این این) آج ہمارا پورا ملک عزیز جشن میں ڈوبا ہوا ہے اور ہر ایک کی زبان پر” سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا” ہے لیکن ہمیں یہ مبارک دن یوم آزادی بڑی طویل جد وجہد اور ہمارے پر کھوں کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے قومی اتحاد نے ازادی کی جنگ کو فتح کیاتھا، اور یہ قومی اتحاد ہی ہمارے ملک کی ناصرف یہ کہ خوبصورتی بلکہ غیر متزلزل طاقت بھی ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا اسرارالحق قاسمی رحمۃاللہ علیہ کے چھوٹے صاحب زادہ جناب فہد صاحب حضرت کا قائم کردہ تعلیمی ادارہ مدرسہ الصفہ میں پرچم کشائی کےبعد وہاں موجود مدرسہ کے طلبہ و اساتذہ اور سعین سے کررہے تھے۔
مولانا سعود اسرار ندوی ازہری ڈائریکٹر ملی گرلس اسکول نے بھی احاطہ اسکول میں پرچم کشائی کی اور وہاں موجود طالبات اور مہمانان سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ ہمارا ملک بہت خوبصورت ہے یہ اخلاقیات، تہذیب اور انسانیت نوازی کا ملک ہے، ان بلند اقدار سے ہی ہمارے ملک کی بنیادیں مستحکم ہیں، ہندوستان مثل ایک چمن کے ہے اسکی رنگارنگی ہی میں اس کی خوبصورتی قائم رہ سکتی ہے، جشن آزادی کے اس مبارک موقع پر ہم سب دل میں یہ عہد کریں اباء واجداد کی اس وراثت کی حفاظت کرینگے اور اس ملک کو ازادی دلانے والے جانثاروں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرینگے اور ملک سے اپنی محبت کو صرف نعروں اور جملوں سے نہیں بلکہ اپنے کردار و عمل سے ثابت کرینگے۔ اس موقع پر سابق بہار منتری جناب زاہد الرحمن صاحب جناب مرآۃ الحق صاحب جناب ماسٹر سہیل اختر صاحب مولانا محمود ندوی صاحب مولوی عمرفاروق مولانا فیضان ندوی وغیرہ بڑی تعداد میں موجود تھے

Leave a Reply