نیو ہورائزن بپلک اسکول میں دوسرا کھیل اتسو 2019 کا انعقاد۔جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے دکھایا اپنی صلاحیتوں کا جوہر

نئی دہلی (پریس ریلیز)
29اگست نیشنل اسپورٹ ڈے کے موقع سے نیو ہورائزن بپلک اسکول کادوسرا کھیل اتسو منعقد ہوا جس میں مہمانان خصوصی۔محترمہ ٓآتشی مارلینا،مشیر نائب وزیر اعلی دہلی،اور محترمہ رومی جوہری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی۔ای اینڈ این آئی،نئی دہلی اور اسکول چئیرمین جناب نقی صاحب ،محترم کمال فاروقی،مینجراین ایچ ایس ،اور مہمانان اور دیگر معززین شریک ہوئے،جیسے یامین انصاری،وغیرہ۔اس میں باہر سے درجنوں آفیشیلز بھی کھیل کے مقابلوں کو منعقد کرانے کے لئے تشریف لائے۔کھیل کے مقابلے میں تقریبا۶۲اسکولوں نے شرکت کی۔
ان مقابلوں میں کل تین کٹیگری کے مسابقین نے حصہ لیا۔،10اور12،14سال کی عمر کے مسابقین کل 33کیٹیگری میںہونے والے مقابلوں میں شریک ہوئے جن مقابلوں میںلڑکے اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ اتھلیٹکس، تھروبال، شاٹ پٹ، ، ٹگ آف وار اور مارچ پاسٹ کے مقابلے قابل ذکر ہیں۔مختلف اسکول کے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کومیڈل اور اعزاز سے نوازاگیا۔ لڑکوں والے کیٹیگری میں بیسٹ اتھلیٹ کاایوارڈ افسرحسین،نیو ہورائزن پبلک اسکول کو ملا اور لڑکیوں والے کیٹیگری میںلیڈیا،روزری اسکول کو گیا۔بیسٹ ڈسپلنڈ اسکول کااعزازماڈرن پبلک اسکول کو ملا۔پہلی رنر اپ ٹیم کا اعزازارواچن انٹرنیشنل اسکول کو گیا اور دوسری رنر اپ ٹیم کا اعزازنیو ہورائزن پبلک ااسکول کو گیا ۔ مجموعی طورپر چمپیئن اسکول کااعزازروزری سینیر سخنڈری اسکول کومیجر دھیان چند رولنگ ٹرافی کے نام سے دیا گیا۔ساتھ ہی ساتھ نیو ہورائزن پبلک اسکول کے فتحیاب طلبا و طالبات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔اس سے پہلے افتتاحی پروگرام کا بھی انعقادکیاگیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد نیشنل اسپورٹس ڈے کی یاد میں مہمانوں کے ہاتھوں ہیلتھ اور فٹنس کی مشعل جلائی گئی۔پھر جناب نقی صاحب اور مینیجر محترم کمال فاروقی کے ہاتھوں مہمانوں کومومینٹو پیش کیا گیا۔پھر باہر سے آئے ہوئے آفیشلیلز کو بھی اعزاز سے نوازاگیا۔پھر مہمانوں کے ہاتھوں کھیل اتسو کا آغاز اور” نیوز لیٹر این پی ایچ مرر“ کی رونمائی ہوئی۔ پھر”سواگتم”نغمہ پرتمثیلی رقص میزبان اسکول کے بچوں نے پیش کیا. پھرمقابلے کا آغاز انٹر اسکول مارچ پاسٹ مقابلے کے ذریعہ ہوا۔مقابلے کے بعد جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا. افسر حسین جماعت ہشتم کے ہدیہ تشکر پیش کرنے کے بعد نیشنل انتھم کے ذریعہ کھیل اتسو2019کا اختتام ہوا۔